74یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاری ڈی سی او نے بچوں کو قطرے پلائے

74یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاری ڈی سی او نے بچوں کو قطرے پلائے

 لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کی74حساس یو نین کو نسلوں میں جا ری انسدادِ پو لیو مہم کے دوسرے روز جین مندر کے علا قہ میں واقع فلٹر کلینک ڈسپنسری سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا دورہ کیا۔انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ڈی سی او لاہور نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسدادِ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن ، سمن آباد ٹاؤن،علا مہ اقبال ٹا ؤن، گلبرگ ٹا ؤن اور عزیز بھٹی ٹا ؤن میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1919پو لیو کی ٹیمیں اس پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اورٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1