چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں تین روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز
لاہور( جنرل رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا جس میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ اور ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک بھی موجود تھیں۔ بچوں میں نعت، تلاوت ، تقریری اور کرکٹ کے مقابلے کرائے گئے۔ مہمان خصوصی خواجہ عمران نذیر نے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔