رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے،میاں عرفان

رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی ...

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیاء صرف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

رمضان بازاروں میں معیاری پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فیئر پرائس شاپس اور گرین چینل کھولے جائیں گے۔رمضان بازاروں میںآٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔کسی کو اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کر کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔کابینہ کمیٹی اورمتعلقہ محکمے باہمی مشاورت کے ساتھ اگلے پانچ روز میں حتمی سفارشات پیش کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1