حکومت اہم منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کیلئے کوشاں ہے،نعیم اللہ گل

حکومت اہم منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کیلئے کوشاں ہے،نعیم اللہ گل

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال 2014-15ء میں منصوبوں کیلئے اب تک 525 ارب روپے کی مختص رقم میں سے 72 فیصد رقم کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اہم منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر استعمال شدہ رقم مکمل طور پر استعمال میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے مختص فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے

تاکہ ملک کے تمام علاقوں میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے فوائد عوام کو پہنچیں نوازشریف کی ذاتی کاوشوں اورولولہ انگیز قیادت کو پوری قوم شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہی ہے اور نوازشریف نے ایک ٹیم لیڈر کے طورپر شاندار قائدانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کے وسائل کو بچا کرایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی 67سال کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1