تعلیم بچاؤ تحریک"کی ریلی میں دس ہزار اساتذہ شریک کروانے کا ہدف

تعلیم بچاؤ تحریک"کی ریلی میں دس ہزار اساتذہ شریک کروانے کا ہدف

 لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) " تعلیم بچاؤ تحریک"کی احتجاجی ریلی میں پنجاب بھر سے دس ہزار اساتذہ شریک کروانے کا ہدف دے دیا گیا۔اس سلسلہ میں8مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کی فہرستیں ضلعی ذمہ داران سے طلب کرلی گئیں۔ متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین طارق محمودنے محاذمیں شامل تمام اساتذہ تنظیموں کے صوبائی صدور کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی ہیں۔یادرہے محاذ میں پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن،سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے احباب،بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن اورآل ٹیچرز ایسوسی ایشن( میونسپل کیڈر) شامل ہیں۔صوبائی ذمہ داران کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ آج تمام شرکاء کی فہرستیں اور انتظامات کی تفصیل سے صوبائی تنظیم کو آگاہ کریں۔طارق محمود کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں ہر تنظیم کے سربراہ کو اساتذہ لانے کے لئے ٹارگٹ دیئے گئے ہیں ۔    مراسلہ میں شرکاء کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ وہ لاہور کی جانب سفر کرتے ہوئے ایک تولیہ،چادر اور کھانے کا سامان ہمراہ لائیں۔جاری کردہ مراسلہ کی کاپیاں لاہورکی انتظامیہ کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4