گرانفروشوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے گی،رانا بابر حسین

گرانفروشوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے گی،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ گراں فراشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاہر سطح پر کارروائی کی جائیگی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات پہلے سے بڑھ کرکئے جائیں گے۔رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے خصوصی سٹال بھی لگائے جائیں گے پنجاب میں مدنی دسترخوانوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا ۔ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔    رمضان بازاروں کی سکیورٹی کا فول پروفنظا م و ضع کیاجائے گا ۔رمضان بازاروں کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب پورا سال عوام کو سستی اشیاء فراہم کرتی ہے ۔اتوار بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیاء خورد و نوش دستیاب ہوتی ہیں اور یہاں سے ہر کوئی اپنے ضرورت کے مطابق چیزیں خرید سکتا ہے۔