دی گائیڈڈ سکول کے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

دی گائیڈڈ سکول کے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) دی گائیڈڈ سکول‘ معراج پارک‘ حسن ٹاؤن‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ سنگھ پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘لاہور‘ ہاورڈ سکول سسٹم‘ قائداعظم کیمپس‘ مغلپورہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد297تھی ۔