ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن اریگیشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن اریگیشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

 لاہور(اپنے خبر نگار سے )پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن اریگیشن صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام نو منتخب عہدیداران (pdef )اریگیشن لاہور زوم کی حلف برداری کی پروقار تقریب با مقام لنک سرکل کینال بنک دھرم پورہ زیر صدارت ملک محمد شفیح عوان صدر (pdef)اریگیشن پنجاب میں منعقد ہوئی جس میں فیڈریشن کی پنجاب باڈی اور تمام زونل باڈیز نے بھرپور حصہ لیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض معظم علی شیخ نائب صدر نے انجام دیئے محمد شفیع اعوان صدر اریگیشن صوبہ پنجاب اور زونل صدور نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اریگیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سب انجینئر کے ساتھ ظلم بند کیا جائے اور سب انجنئیر کے تمام حل طلب مسائل کو فوری حل کیا جائے ورنہ پنجاب کی تمام نہروں کو احتجاجاً بند کردیا جائے گا اور اریگیشن سیکرٹریٹ کا گھراؤ کیا جائے گا اس کے بعد نو منتخب عہداداروں نے حلف اٹھایا جن عہدداروں سے حلف محمد شفیع اعوان نے لیا ان میں صدر ذوالفقار علی چیمہ نائب صدر سردار محمد علی ڈوگر جنرل سیکڑٹری مظفر علی خاں ۔انفارمیشن سیکڑٹری میاں محمد یونس ۔فنانس سیکڑٹری فواد رفیق ۔جوائنٹ سیکڑٹری میاں اسد علی خاں ۔پراپوگنڈا سیکڑٹری چوہدری ظہیر احمد شامل ہیں۔    نو منتخب عہداداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا ستم ہے کہ سب انجینئر گریڈ 11 میں بھرتی ہوکر گریڈ 11میں ہی ریٹائرڈ ہوجاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے از سرنو سروس سٹریکچر کی تشکیل نو کی جائے انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی میں محکمہ کہ ریٹائرڈ ملازمین کو رکھا جاتا ہے جو کہ قانوناً کام نہیں کرسکتے محکمہ میں رہنے کی وجہ سے محکمہ کے لوگوں سے پسند نہ پسند پر کام کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ نئی نسل کو موقع دینا چاہیے پڑھے لکھے ہزاروں نو جوان موجود ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4