مذہبی گستاخوں کے خلافمغربی قوتوں کی خاموشی اسلام دشمنی ہے،ابوالخیر زبیر

مذہبی گستاخوں کے خلافمغربی قوتوں کی خاموشی اسلام دشمنی ہے،ابوالخیر زبیر

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈلاس کے شمال مشرقی علاقے گارلینڈ کے مضافات میں واقع کرش کل ویل آرٹ سینٹر میں گستاخانہ خاکوں کے نمائشی مقابلہ کو اسلام دشمن متعصبانہ طرز عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے شدت پسندوں کے خلاف امن کی علمبردارمغربی قوتوں کی خاموشی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ عصمت انبیاء کے تحفظ کیلئے قانون سازی عمل میں لائے مغربی استعماری قوتیں بار بار گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہی ہیں

حکومت پاکستان اس معاملہ پر ایمانی جذبہ کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن کوئی رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرے اور اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دے یہ مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے مسلمان ناموس مصطفی ﷺ کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشارہیں اگر گستاخانہ اشاعت کے سلسلے کو فوری بند نہ کیا گیا تودنیا کا امن قائم نہیں رہ سکے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1