عاشقان مصطفی نے گستاخانہ نمائش رکوا کر امت کا سر فخر سے بلند کیا،مولانا عزیز الرحمان

عاشقان مصطفی نے گستاخانہ نمائش رکوا کر امت کا سر فخر سے بلند کیا،مولانا عزیز ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی ،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمرحیات اور مولانا عبدالنعیم نے امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش روکنے والے دوافراد کو شہید کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشقان مصطفےٰ نے امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی کی نمائش کوروک کر اورتحفظ ناموس رسالت پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیاہے ،یہ افراد ملت اسلامیہ کے عظیم ہیرو ہیں ،قیامت تک انکا نام زندہ وتابندہ رہے گا۔آزادی اظہار کی رٹ لگانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ،اور درندگی اور سفاکیت کی انتہا کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن دوافراد نے گستاخانہ نمائش کو روکنے کی کوشش کی ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ،انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو روکنے کی کوشش کر کے گستاخان رسول کو پیغام دیا ہے مسلمان کہیں بھی ہو اور جتنابھی گناہ گار ہو پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ان دو افراد نے یہ عظیم کارنامہ سرانجام دے کر اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے ،رہتی دنیا تک انکے اس عظیم کارنامے کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1