مولانا عبدالستار خان کی یاد میں ایک خصوصی نشست آج ہوگی

مولانا عبدالستار خان کی یاد میں ایک خصوصی نشست آج ہوگی

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن و تحریک پاکستان کے رہنما حضرت مولانا عبدالستار خان نیازی کی یاد میں ایک خصوصی نشست آج بدھ ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقد ہورہی ہے۔ اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، ایڈیٹر انچیف روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، پیر اعجاز ہاشمی، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، اوریا مقبول جان، محمد اعجاز چوہدری،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد امجد خان، نورالحق قادری، رانا محمد ارشد، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری، حافظ محمد نصیر احمد نورانی اور مفتی محمد تصدق حسین شامل ہیں ۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ نے جمعیت علمائے پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4