دنیاوی آسائشوں میں کھوکر حساب آخرت کو فراموش کرنا نادانی ہے، محمد الیاس

دنیاوی آسائشوں میں کھوکر حساب آخرت کو فراموش کرنا نادانی ہے، محمد الیاس

 لاہور(نمائندہ خصوصی) خوفِ خدا گناہو ں سے باز رہنے اورنیکوں کی طرف مائل ہونے کا ذریعہ بنتا ہے اور یہی خوف خدا دنیا کے ہر خوف سے نجات دلادیتاہے۔دنیاوی رعنائیوں،رونقوں اور آسائشوں میں کھوکر حساب آخرت کو فراموش کردینا سراسرنادانی ہے۔ کامیابی صرف اسی میں پنہاں ہے کہ اللہ اور اس رسول ﷺ کے احکامات کے آگے سرتسلیم خم کرلیا جائے۔ان خیالات کا اظہار امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری کے چھوٹے صاحبزادے حاجی بلال رضا عطاری نے صحرائے مدینہ سپر ہائی وے پر منعقدہ اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دعوت اسلامی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے اوردنیا بھر میں اصلاح کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت کی محافل، سنتوں بھرے اجتماعات، کورسز، مدنی مذاکرے و اجتماعات میں نہ صرف حقوق اللہ ، حقوق العباد کو سمجھنے، دین سیکھنے اور تزکیہ نفس کے مواقع میسر آتے ہیں۔ بعد ازاں حاجی بلال رضا عطاری نے مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کی دعوت اسلامی کے تنظیمی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی سنی ۔     آخر میں مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحائف دیئے گئے اورسنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں نے راہ سفر اختیار کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4