تحریک آزادی کشمیر اور ا لُامۃ لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

تحریک آزادی کشمیر اور ا لُامۃ لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک آزادی کشمیر اور ا لُامۃ لائرز فورم کے زیر اہتمام آج 6 مئی سہ پہر 3بجے’’ معرکہ بالاکوٹ اور تحریک آزادی کشمیر‘‘ کے عنوان پر سیمینارمقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا۔سیمینار میں ممتازسیاسی،مذہبی قائدین،قومی دانشور،ماہر قانون اور وکلاء رہنما اظہار خیال کریں گے جبکہ سرینگر سے ممتاز حریت رہنما ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔سیمینار میں 6مئی1831کے سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید کی سرکردگی میں لڑے جانے والے کے تاریخی معرکہ بالاکوٹ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔    جبکہ اس دن کے معرکہ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، حریت رہنماؤں اور عوام کی گرفتاریوں،قتل عام،ہندو پنڈت بستیوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل پیش کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4