لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے تھرمل ڈیم ناگزیر ہیں،میاں مقصود

لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے تھرمل ڈیم ناگزیر ہیں،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی کے بحران اور لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات کے لیے تھرمل ڈیم ملکی ترقی اور بقاکے لیے ناگزیر ہیں۔ حکومت بڑے آبی ذخائر مثلاً کالاباغ ڈیم وغیرہ کی تعمیر کے لیے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرے تاکہ ملک سے بجلی اور آب پاشی کے لیے پانی میں کمی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔ کالاباغ ڈیم اور دیگر ڈیموں کی تعمیر پاکستان کی ترقی اور بقاکے لیے ناگزیر ہیں ۔ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے ہمارے دریاؤں پر تیزی سے ڈیم تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ ہمارے ہاں کالاباغ ڈیم جیسے قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کردیاگیا ہے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ 70لاکھ ایکڑ زمین کو قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے اور اس سے خوش حالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انھو ں نے مزید کہا کہ حکومت کا بہاولپور میں سولر انرجی کا پراجیکٹ لگانا خوش آئند قدم ہے ،تاہم اس جیسے پراجیکٹ ہر ضلع کی سطح پر لگانے کی ترجیحاً اور فوری ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ حکومت انرجی بحران کے خاتمے کو اپنی ترجیح اول میں رکھے۔    اور کالاباغ ڈیم جیسے قومی اہمیت کے حامل تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے۔