دنیا میں امن کے لئے قرآن پاک سے رہنمائی لینا ہو گی،مولانا عبدالرب امجد

دنیا میں امن کے لئے قرآن پاک سے رہنمائی لینا ہو گی،مولانا عبدالرب امجد

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ دنیامیں قیام امن کے لیے قرآن سے رہنمائی لینا ہو گی قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس میں اقوام عالم کے مسائل کا حل موجود ہے ۔جب تک قومیں قرآن سے رہنمائی لیتی رہیں دنیا میں امن سکون اور انصاف کا بول بالا رہاقرآنی تعلیمات کو عام کرنے میں مدارس دینیہ کا کردار پوشیدہ نہیں ہے ،مدارس کے خلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو ہرقیمت پر رو کیں گے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا عبد الرب امجد نے جے یو آ ئی (س) علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام جامعہ ثریا رحیم ٹاؤن شپ میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے یو آ ئی(س) لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین ،مولانا اسلم صدیقی ،میاں طیب منیر لاہوری ،مولانا عبد الرحمن اویسی ،پروفیسر ولی محمد ،مولانا رحمت اللہ خان ،مولانا عبد الرؤوف ربانی ،حافظ رحمت اللہ لاشاری اور قاری عبد العزیز سمیت کثیر تعداد میں علماء موجود تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الرب امجد نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہی ممکن ہے۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1