پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ہومیوپیتھک کلینکس میں معیار کے نفاذ کے لیے اقدامات

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ہومیوپیتھک کلینکس میں معیار کے نفاذ کے لیے اقدامات

 لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ہومیوپیتھک کلینکس میں معیارات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔پنجاب میں ہومیوپیتھک طریقہء علاج سے متعلق مستند پریکٹیشنرز کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ایچ سی نے ترجیحی بنیادوں پر کم از کم معیاروں کا مسودہ تیار کیا تھا ، جسے حکومتِ پنجاب کی منظوری ملنے کے بعد ان کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پی ایچ سی نے حال ہی میں لاہور میں تین مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا جس میں پی ایچ سی کے ۔ ماہرین نے 150 سے زائد ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو معیارات کے نفاذ کی تربیت دی معیارات کے نفاذکے بعد ان کی جانچ کے لیے پی ایچ سی کے ماہرین ہومیوپیتھک کلینکس کا معائنہ بھی کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4