پی پی لاہور میں بلدیاتی الیکشن کا شفافانعقاد چاہتی ہے،زاہد ذولفقار

پی پی لاہور میں بلدیاتی الیکشن کا شفافانعقاد چاہتی ہے،زاہد ذولفقار

 لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر زاہد ذولفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور میں بلدیاتی الیکشن کا صاف اور شفاف اور جلدازجلد انعقاد چاہتی ہے پیپلزپارٹی لاہور میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کریں پیپلزپارٹی لاہور نے اپنی زونل تنظیموں کو الیکشن کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کارکنوں کو ترجیح دے گی پارٹی لاہور میں عوام سے رابطہ مہم شروع کریگی لاہور میں کافی عرصہ سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا سامنا کررہی ہے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق کروانے کا مسئلہ ہے عوام کو ا پنے کاغذات تصدیق کروانے کے لئے سرکاری آفیسر کو تلاش کرنا پڑتا ہے جب یہ عوامی نمائندے موجود ہوتے ہیں تو پھر عوام کو اپنے علاقے میں ہی تصدیق کی سہولت مل جاتی ہے پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے جلدازجلد بلدیاتی انتخابات کروانا ضروری سمجھتی ہے پیپلزپارٹی لاہور بلدیاتی الیکشن میں اپنے صاف شفاف امیدواران کو میدان لائے گی جو عوامی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہوں اور سماجی کاموں میں حصہ لیتے ہوں۔   پیپلزپارٹی لاہور بھی ایسے امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی جس کی عوام میں شہرت اچھی نہ ہوں پارٹی کوشش کریگی موجودہ حکومت کو دھاندلی کرنے سے روکا جائے کیونکہ یہ بنیادی جمہوری ادارے مظبوط ہونے چاہئیں

مزید : میٹروپولیٹن 4