جوڈیشل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ابدالین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے عہدیداران کو الیکشن شیڈول جمع کروانے کی ہدایت

جوڈیشل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ابدالین کوآپریٹو ہاؤسنگ ...

 لاہور(کامرس رپورٹر)رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے جوڈیشل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ اور ابدالین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 مئی تک انتظامیہ کمیٹی کے الیکشن کا شیڈول جاری کر کے انتظامیہ کمیٹی کے الیکشن کروائیں اور اجلاس عام کر کے محکمہ امداد باہمی کے منظور شدہ ماڈل بائی لاز اپنا کر اس کے مطابق اپنا کام کریں۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب نے کہا کہ تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کام کی موثر نگرانی کیلئے بروقت الیکشن، اجلاس عام اور آڈٹ بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہوئی ہے۔    تاکہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کام میں شفافیت اور ممبران کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4