حکم عدولی کرنے پر جی ایم پی ٹی سی ایل اور بزنس مینجر مومن پورہ کی تنخواہ قرقی کا حکم

حکم عدولی کرنے پر جی ایم پی ٹی سی ایل اور بزنس مینجر مومن پورہ کی تنخواہ قرقی ...

 لاہور(نامہ نگار)سول عدالت کے جج عظیم اختر نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر جنرل مینجر پی ٹی سی ایل (لاہور) اور بزنس مینجر مومن پورہ برانچ کی تنخواہ قرقی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9مئی تک ملتوی کردی ۔عدالت میں درخواست گزار غلام مجتبی اور منیر احمد نے 20اپریل کو دائر کئے جانے والے دو الگ الگ دعوؤں میں اپنے وکیل مدثر چودھری اورارشاد گجرکی وساطت سے موقف اختیار کررکھا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے انہیں ساڑھے 11ہزار روپے کا بل بجھوایا گیا جو کہ درست نہیں تھا جس پر سائل نے شکایت کی اور بل ادا نہیں کیا جس کے بعد انہوں نے سائل کا کنکشن منقطع کردیا جس پر اس نے مقامی عدالت میں پی ٹی سی ایل لاہو کے مینجر عبدالوحید اور بزنس مینجر مومن پورہ برانچ کے خلاف دعوی دائر کردیا اور فاضل جج نے کنکشن بحال کرنے کا حکم دے دیا لیکن مذکورہ افراد کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جارکرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4