پنجاب یونیورسٹی:شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے زیر اہتمام سیمینار
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس(ایم ایم جی) کے زیر اہتمام ’’کینسر تھراپی‘‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں رش یونیورسٹی میڈیکل سنٹر شیکاگو ، امریکہ کی ڈاکٹر سائرہ علوی نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیئرپر سن شعبہ ایم ایم جی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔