موجودہ تمام اسمبلیاں غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں،عبدالرشیدقریشی

موجودہ تمام اسمبلیاں غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں،عبدالرشیدقریشی

 لاہور (پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی، این اے بٹ ایڈووکیٹ،شہباز قریشی ایڈووکیٹ، علی رضا نصیر ایڈووکیٹ، پیر محمد اشرف صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن، عبدالقادر قریشی، امتیاز رشید قریشی، ملک غلام قاسم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد نصیر، خواجہ ناصر ایڈووکیٹ گوجرانوالہ، غلام فرید کھوکھر، رانا محمد زاہد صدر کا سمو پولیٹن کلب، منظور علی بھٹی، قدیر احمد رانا، غلام اللہ جوئیہ اور متعدد وکلاء نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تمام اسمبلیاں غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ ممبروں کی اکثریت آرٹیکل62 کے تحت نااہل ہے۔ حلقہ این اے 125 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے 155میں بھی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ اب اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ مستقبل قریب میں90 فیصدی سے زیادہ حلقوں میں انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4