عمران فاروق قتل کیس‘ برطانیہ کا معظم علی کی حوالگی کیلئے انٹر پول سے مدد لینے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل کیس‘ برطانیہ کا معظم علی کی حوالگی کیلئے انٹر پول سے مدد ...

اسلام آباد( آن لائن )عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے معظم علی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار پہلے ہی واضح کرچکے ہیں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجے گی۔ تعاون دوطرفہ ہونا چاہیئے۔قتل لندن میں اہم ملزم پاکستان میں اسکاٹ لینڈیارڈ کی بے چینی بڑھنے لگی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی کی حوالگی کے لیے برطانیہ نے انٹرپول کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔عمران فاروق کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے اسکاٹ لینڈیارڈ معظم علی کے ریڈ وارنٹس کی درخواست کرے گا۔ذرائع سے خبر ملی ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یہ درخواست انٹرپول سے کی جائے گی تاہم پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ نہیں ہے

مزید : علاقائی