سینٹرل جیل پشاور میں لوڈشیڈنگ سے درجنوں قیدی بے ہوش ‘ متعدد کی حالت غیر

سینٹرل جیل پشاور میں لوڈشیڈنگ سے درجنوں قیدی بے ہوش ‘ متعدد کی حالت غیر

 پشاور(آن لائن)سینٹرل جیل پشاور میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کے باعث درجنوں قیدی بے ہو ش ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سینٹرل جیل کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے باوجود لوڈ شیڈنگ جا رہی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق اس وقت سینٹرل جیل پشاور میں 2 ہزار 97 قیدی ہیں جبکہ جیل میں 487 قیدیوں کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاورہائی کورٹ نے سینٹرل جیل کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا تاہم اس کے باوجود جیل میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس کی وجہ سے گرمی میں قیدی بے حال ہوگئے جبکہ پانی کی قلت کے باعث بھی قیدیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے

مزید : علاقائی