محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

 لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے ڈاکٹرحبیب الرحمٰن ویٹرنری آفیسرگورنمنٹ پولٹری فارم دینہ ڈسٹرکٹ جہلم کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ ، محمدزبیرمنیر تقرری کے منتظر کو سینئرویٹرنری آفیسراے آئی سنٹربھکر، ڈاکٹرغلام عباس اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجرPRIراولپنڈی کوایڈمن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر خالد رفیق واسیئر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال بورے والا ضلع وہاڑی سے ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال دینہ ضلع جہلم،ڈاکٹرمحمدسمیع اللہ خان تقرری کے منتظرکو ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرلیہ، مسٹروسیم سلیم سویپرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹرفاروق حسن ویٹرنری آفیسرگورنمنٹ پولٹری فارم سرگودھا کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، جبکہ ڈاکٹرجاوید احمد ویٹرنری آفیسراے آئی سنٹربلکسرضلع چکوال کی مدت تقرری میں تین ماہ اضافہ کیاگیااس کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہونے والے ڈاکٹرساجد محمود ویٹرنری آفیسرCVDضلع چنیوٹ کوڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرخانیوال جبکہ سجادحسین، محمدانیس، سروت ناز ،راشدمنیرخواجہ ،عنبررؤف ، رضوان قیوم اورکرن عاقل کو پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہونے پر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کو نئی تعینات کی گئی جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تقرر و تبادلے

مزید : صفحہ آخر