کوئٹہ ،وزیر اعظم نواز شریف کی بگٹی ہاؤس آمد،طلال بگٹی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت

کوئٹہ ،وزیر اعظم نواز شریف کی بگٹی ہاؤس آمد،طلال بگٹی کے انتقال پر لواحقین ...

 کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے بگٹی ہاؤس گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف مختصر دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے جہاں پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک ،مسلم لیگ (ن)کے سینئر صوبائی وزیر ثناء اللہ زہری اور دیگر سینئر رہنماؤں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،وزیر اعظم رہنماؤں کے ہمراہ اکبر بگٹی ہاؤس پہنچے جہاں پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر ان کے بیٹے شاہ زین بگٹی سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعائے مغفرت کی، نواز شریف،ڈیرہ بگٹی

مزید : صفحہ آخر