ایس ایچ او سبزہ زار عاطف ذوالفقار اورنائب محرر زاہد حسین معطل

ایس ایچ او سبزہ زار عاطف ذوالفقار اورنائب محرر زاہد حسین معطل

لاہور(کرائم سیل)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر ی محسن رضا خان اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہونیوالے ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے پر ایس ایچ او سبزہ زار عاطف ذوالفقار اورنائب محرر زاہد حسین کو معطل کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محسن رضا خان نامی شہری نے سی سی پی او کو ان کے دفتر میں آ کر درخواست دی کہ ایس ایچ او سبزہ زار نے میرے ساتھ ہونیوالی ڈکیتی کی واردات جس میں میرا پرس ڈاکو گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے تھے،ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے گمشدگی کی رپورٹ درج کر دی جس پر سی سی پی او نے فوری طور پر ایس ایس پی ایڈمن کو واقعہ کی انکوائری کر کے 24گھنٹے میں رپورٹ دینے کے لیے کہا ۔ایس ایس پی نے انکوائری کی تو شہری کے لگائے گئے الزمات درست ثابت ہوئے جس پر سی سی پی او نے ایس ایچ اوسبزہ زار اورنائب محرر دونوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

مزید : علاقائی