پولیس کا خوف ، مبینہ ڈاکو نے لاہور کینال میں چھلانگ لگا دی

پولیس کا خوف ، مبینہ ڈاکو نے لاہور کینال میں چھلانگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) پولیس کا خوف ، رات گئے مبینہ ڈاکو نے پولیس حراست سے بھاگ کر لاہور کینال میں چھلانگ لگا دی ۔ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر گزشتہ روز دو مبینہ ڈاکو ناکا لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے ۔اتنے میں چوہنگ پولیس کی موبائل وہاں سے گزری جنہوں نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر ان کی جانب گاڑی کا رخ موڑ دیا۔پولیس کو آتا دیکھ کر ڈوکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔حراست میں لیے گئے ڈاکو نے پولیس کے خوف سے لاہور کینال میں چھلانگ لگا دی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نہر میں ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ۔آخری اطلاعات آنے تک نہر میں چھلانگ لگانے والے ڈاکو کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مزید :

علاقائی -