پولیس کاسرچ آپریشن ، 7مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا

پولیس کاسرچ آپریشن ، 7مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پولیس کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جنرل ہولڈ اپ میں گزشتہ صبح پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں کی چیکنگ کی جبکہ برکی ،باٹاپور اور ہیئر کے قریب کیے گئے سرچ آپریشن میں پولیس نے 7مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی