کسووال :جعلی چیک اور قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

کسووال :جعلی چیک اور قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

 کسووال (نمائندہ خصوصی ) 1/14-L آصف احمد ولد احمد دین کے رہائشی کے محمد حمید ولد کالے خان کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے اسی تعلقات کی بنا پر محمد حمید نے ذاتی ضرورت کے لیے 6لاکھ روپے بطور ادھار مانگ لیے اور وقت آنے پر پیسوں کی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی وقت آنے پر جب آصف احمد نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے نجی بنک کا چیک دے دیا جب چیک کیش کروایا گیا تو چیک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس اونر ہو گیا اور جب محمد حمید سے پیسوں کے بارے میں دوبارہ پوچھا گیا تو ملزم پیسوں کی واپسی سے صاف انکاری ہو گیا اور قتل کی دھمکیاں دینے لگ پڑا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی