چیچہ وطنی، کپڑا چوری کرتے دو نوسرباز خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

چیچہ وطنی، کپڑا چوری کرتے دو نوسرباز خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

 چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)دو خواتین سمیت پانچ نو سر بازوں نے کپڑے کی دکان سے پچاس ہزار روپے مالیت کا کپڑا خورد برد کرنے کی کوشش کی ، شک پڑنے پر دکانداروں نے دو خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ ان کے تین ساتھی کار اورموٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ نواحی گاؤں 112/7-R کے رہائشی عبداللطیف ارائیں نے 11 موڑ پر کپڑے کی دکان بنائی ہوئی ہے گزشتہ روز ایک کار اور موٹر سائیکل پر دو خواتین سمیت پانچ افراد دکان پر آئے اور کپڑا دیکھنے کے بہانے ہزاروں روپے مالیت کا کپڑا خورد برد کرنے لگے ، شک گزرنے پر خواتین کی تلاشی لی تو ان سے ہزاروں روپے مالیت کا کپڑا برآمد ہوا۔ جس پر تینوں نو سر باز موٹر سائیکل اور کار پر فرار ہو گئے جبکہ دکانداروں نے دونوں خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔خواتین نے اپنا نام آسیہ زوجہ جبار، رخسانہ زوجہ عبداللہ ساکنان 27/4R اوکاڑا بتایا جبکہ فرار ہونے والے دونوں خواتین کے خاوند جبار اور عبداللہ سمیت ایک شبیر نامی شخص کا بتایا۔

مزید : علاقائی