بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لیے شارپ کوپس تیار کرلیے گئے

بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لیے شارپ کوپس تیار کرلیے گئے

لاہور(کرائم سیل)شہر کے سو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لیے سو کے قریب شارپ کوپس تیار کرلیے گئے جنہوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے جو معاشرے سے ان ناسوروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے شارپ کوپس کو ہرطرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان کریمنل پر فوکس کرنے کی ضرورت تھی،پولیس کام تو بہت کرتی ہے مگر مدعیان کو مطئمن نہیں کرپاتی ہے جس کے باعث کوئی بھی شہری ان کے خلاف گواہی دینے کو تیار نہیں ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کریمنل پر نظر رکھی جائے ۔اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے گا اس کے لیے تمام آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سی آئی اے کے پولیس افسران شامل ہیں جو ان بدمعاشوں کو گرفتار کرکے شہریوں کے دلوں میں ان کاخوف ختم کردیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بدمعاشوں کے ستائے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ پولیس ان کی ہر طرح سے مد د بھی کرے گی۔

مزید : علاقائی