ڈاکوؤں چوروں نے شہریو ں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریو ں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرائع کے مطابق لوئرمال کی حدود شہید چوک بلال گنج کے رہائشی ذوالفقار کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے پانچ لاکھ کی نقدی زیورات جبکہ غازی آباد میں انیس کی دکان سے تین ڈاکو چار لاکھ،ستوکتلہ ریونیو سوسائیٹی میں عثمان کے جنرل سٹور سے دوڈاکو 13ہزارکی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ڈیفنس اے خدا بخش کے گھرسے چور 16لاکھ اور ڈیفنس اے سپر ٹاؤن میں شہزادکے گھر سے 9لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیاجبکہ مزنگ میں بابر سے 14لاکھ کی نقدی اور ڈالرزٹاؤن شپ میں عمران اور اسکی فیملی سے دولاکھ،گلبرگ میں عادل سے 90ہزارگارڈن ٹاؤن میں عمار سے 86ہزار،سول لائن میں آفتاب،وحدت کالونی میں اعجاز سے 65ہزار،شمالی چھاؤنی مین حسن سے 45ہزار،چوہنگ میں سیف سے 42ہزار،کاہنہ میں جاوید اقبال سے 60ہزار،شاہدرہ میں علی رضا سے 28ہزارراوی روڈ میں احتشام سے 38ہزار،مانگامنڈی میں نواز سے 20ہزار اور نواب ٹاؤن میں ریاض سے 12ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاجبکہ اقبال ٹاؤن سے محمد علی مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغل پورہ میں سنگھ پورہ منڈی میں محمد عامر ، مغلپورہ سے عمر حیات،لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ،اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹاؤن سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیں اورراوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق،، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی، کی گا ڑیاں چوری کر لیں گئیں

مزید : علاقائی