کوٹ لکھپت معذور شوہر نے پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو زہر دیکر قتل کر دیا ،ملزم فرار

کوٹ لکھپت معذور شوہر نے پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو زہر دیکر قتل کر دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل )کو ٹ لکھپت کے علاقہ میں پسند کی شا د ی کر نے وا لی 20سا لہ خا تو ن کو معذور شوہر نے زہر دے کر قتل کردیا اور موقع سے فرا رہو گیا ۔ پو لیس نے اید ھی ایمبولنس کے ذر یعے نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے بہن کی مد عیت میں مقد مہ در ج کرلیا اور تفتیش کا آغازکردیا ہے ،تاحا ل پو لیس کسی ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ۔تفصیل کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے صو فیا ں آ با د پاک عرب سوسائٹی کی رہائشی20سا لہ ردا نے ایک سال قبل ایک ہاتھ سے معذورعد نا ن سے گھر سے بھا ک کر پسند کی شا د ی کی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز ردا کی بہن خالدہ کو اس کی سا س رو بینہ بی بی نے کا ل کی کہ تمہاری بہن قتل ہو گئی ہے۔ فون سن کر خا لد ہ اپنے خا وند کے سا تھ اپنی بہن ردا کے سسرال پہنچی تو دیکھا کہ ردا بیڈ پر مردہ حالت میں پڑی تھی اور اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جس پرخا لد ہ نے پو لیس کو اطلا ع دی، پو لیس کے موقع پر پہنچنے پر شو ہر اور اسکے دو ست فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کروا کر شو ہر عد نا ن ، اسکے دو ست شہبا ز اور مز مل وغیر ہ کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔مقتو لہ ردا کی بہن خا لد ہ کا کہنا تھا کہ عد نا ن منشیات فروش ہے، ایک سا ل قبل ردا کی اس کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان میں اکثر ناچاقی رہتی تھی ،عدنان میری بہن پر تشدد بھی کرتا تھا۔ گزشتہ روز ان کی کسی بات پر لڑائی ہوئی جس پر عدنان نے طیش میں آکر ردا کو زہر دے کر قتل کردیا اور فرا ر ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں پوسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر اصل حقائق سامنے آجائیں گے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -