لاہور مختلف علاقوں سے اغوا ہونیوالی2 خواتین کے سمیت 3 افراد کا سراغ نہ مل سکا

لاہور مختلف علاقوں سے اغوا ہونیوالی2 خواتین کے سمیت 3 افراد کا سراغ نہ مل سکا
 لاہور مختلف علاقوں سے اغوا ہونیوالی2 خواتین کے سمیت 3 افراد کا سراغ نہ مل سکا

  

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے رواں سال نامعلوم افراد ہاتھوں اغواء ہونے والے2 خواتین سمیت تین افراد کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔لواحقین تلاش کے لیے تھانوں اور مردہ خانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 25سالہ مہد الحسنین اپنی موٹر سائیکل نمبر LWQ 8825پر گھر سے کام کے سلسلے میں نکلا لیکن نامعلوم افراد نے اسے موٹر سائیکل سمیت اغواء کر لیا ۔مغوی ٹاؤن شپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔اسی طرح سے شاہدرہ بوٹا پارک کی رہائشی 13سالہ نعیم شہزادی گھرسے سامان لینے نکلی لیکن واپس نہ آئی جبکہ مارچ 2015 میں گجر پورہ کی نعمت بی بی کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔ اس حوالے سے لواحقین کے مطابق واقعہ کی اطلاعات انہوں نے متعلقہ تھانوں میں دیکر اس کی رپورٹ درج کر وادی ہے لیکن تاحال ان کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھانوں اور ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر ہم خوار ہو گئے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے متعلقہ تھانوں میں رابطہ کیا گا تو ان کا کہنا تھا کہ تلاش جاری ہے جلد ہی ان افراد کو تلاش کر لیں گے۔

مزید : علاقائی