ٹبی سٹی کی حدود سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ٹبی سٹی کی حدود سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ٹبی سٹی کی حدود سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ ٹبی سٹی کی حدود سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پرلاش مردہ خانے میں منتقل کردی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقے میں بازار کے قریب سڑک پرپڑی 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کرمقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے کرشناخت کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے میں منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ،اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے۔

مزید : علاقائی