کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بننا چاہتاہوں :سعید اجمل

کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بننا چاہتاہوں :سعید ...
کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بننا چاہتاہوں :سعید اجمل

  

میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ انہوں نے پابندی کے 8ماہ بڑی مشکل سے گزارے ہیں اور انہیں پرانی فارم میں آنے تھوڑا وقت لگے گا ۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا کہناتھا کہ وہ سخت محنت کر رہے ہیں پرانی فارم میں آنے کیلئے اور جلد پرانی فار م بحال ہو جائے گی ۔

ان کا کہناتھا وہ کسی کے کہنے پر کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہتے بلکہ کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پلینگ الیون کا حصہ بنوں ۔ان کا کہناتھا کہ وکٹ سپینر کیلئے سازگار نہیں ہے لیکن ذولفقار بابر اور یاسر شاہ نے اچھی بولنگ کی ۔

مزید : کھیل /Headlines