انوشکاشرما کے بعد سنی لیون بھی الزامات کی زد میں آگئیں ، سوشل میڈیا صارفین برہم

انوشکاشرما کے بعد سنی لیون بھی الزامات کی زد میں آگئیں ، سوشل میڈیا صارفین ...
انوشکاشرما کے بعد سنی لیون بھی الزامات کی زد میں آگئیں ، سوشل میڈیا صارفین برہم

  

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈاداکارہ سنی لیون کوآئی پی ایل میں کنگرالیون پنجاب کی شکست کا ذمہ دارٹھہرادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ان دنوں نئی یعنی پریتی زنٹا اور سنی لیون کی دوستی کے خوب چرچے ہیں اور اِسی تعلق کو مدنظررکھتے ہوئے پریتی زنٹا نے سنی لیون کو اپنی ٹیم کے ٹی 20میچ دیکھنے کی دعوت دی ۔

سنی لیون جب سٹیڈیم میں داخل ہوئیں تو پریتی زنٹا کی ٹیم وکٹیں لے رہی تھی جس کی وجہ سے پریتی زنٹا نے سنی لیون کو اپنی ٹیم کیلئے خوش قسمتی قراردیدیااور سنی لیون کو اپنی جگہ سے اٹھنے نہ دیا لیکن فائنل میں پریتی زنٹا کی ٹیم یعنی کنگز الیون پنجاب ہار گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے سنی لیون کو کنگز الیون پنجاب کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرادیالیکن امید ہے کہ دونوں اداکاراﺅں کی دوستی ان الزامات سے متاثرنہیں ہوگی ۔

یادرہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم انوشکاشرما کی سٹیڈیم میں موجود گی کے دوران ہی ہارگئی تھی جس پر بھارتی شائقین نے انوشکاشرماکو اپنی ٹیم کی شکست کاذمہ دار قراردیاتھااور موقف اپنایاتھاکہ کوہلی کی نظریں میچ کی بجائے انوشکاشرماپر تھیں ۔اس وقت بھی پریتی زنٹا اپنی ساتھی اداکارہ انوشکاشرماکیلئے میدان میں آئی تھیں اور میڈیا پر انوشکا کو ہدایت کی تھی کہ وہ دوبارہ سٹیڈیم جائیں اور اگر ٹیم نے میچ جیتاتو یہ بھی بتاناکہ اب ٹیم اُن کی وجہ سے ہی جیتی ہے ۔ ہار کے علاوہ جیت کا کریڈٹ بھی ملناچاہیے ۔

مزید : تفریح