ہٹ اینڈ رن کیس ،مقتول کے ورثاءکو مزید ادائیگی کیلئے تیارہیں : وکیل سلمان خان

ہٹ اینڈ رن کیس ،مقتول کے ورثاءکو مزید ادائیگی کیلئے تیارہیں : وکیل سلمان خان
ہٹ اینڈ رن کیس ،مقتول کے ورثاءکو مزید ادائیگی کیلئے تیارہیں : وکیل سلمان خان

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ مقتول کے ورثاءکو 19لاکھ روپے اداکرچکے ہیں اور عدالتی حکم پر مزید ادائیگی کے لیے بھی تیارہیں ۔

سیشن کورٹ میں سلمان خان کو مجرم قراردیئے جانے کے بعد سزا کے تعین کے لیے بحث کے دوران سلمان خان کے وکیل نے انسانی فلاح کا پہلو نکالا اور کہاکہ اداکارہ انسانیت کیلئے کام کررہے ہیں ، وہ عدالتی حکم پر مقتول کے ورثاءکی مزید مالی امداد بھی کرنے کو تیار ہیں ، ہم اپنی ذمہ داری سے کہیں بھاگ نہیں رہے جبکہ خود سلمان خان نے بھی کم سزا دینے کی استدعا کی ۔

دوسری طرف پراسیکیوشن کاموقف تھاکہ اداکار کو قانون میں موجود زیادہ سے زیادہ یعنی 10سال سزاسنائی جائے تاکہ دوسرے لوگوں کو سبق آئے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کویہ غلط فہمی نہ رہے کہ پیسے کے بل بوتے پر وہ کچھ بھی کرتے رہیں ، پراسیکیوٹر نے انسانی فلاح کے اعلانات سے متاثر نہ ہونے کی سفارش کی ۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سلمان خان کو پانچ سال قید اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی ۔

مزید : جرم و انصاف