سلمان خان کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل گیا

سلمان خان کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل گیا
سلمان خان کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل گیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی تاہم ساتھ ہی ممبئی ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کاحق بھی دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین سال سے زائد سزا ملنے کی وجہ سے سلمان خان کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل گیاہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلے ہفتے سے عدالت عالیہ میں چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں اور یہ وکلاءصفائی کے لیے امتحان ہوگاکہ وہ جلد از جلد پٹیشن دائر کرکے سماعت کرالیں ۔

سلمان خان کیخلاف مقدمے میں ستائیس گواہان کے بیانات شامل تھے جن میں عینی شاہدین ، زخمی ہونیوالے افراد، اس بار کے ملازم جہاں سلمان خان نے شراب پی ، ڈاکٹرجس نے سلمان خان کا خون کا نمونہ لیا، ڈاکٹر جس نے زخمیوں کا علاج کیا، فرانزک ماہرین اور پولیس افسر شامل تھے ۔

سلمان خان کیس کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

عدالت کے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر کلاغودا کی عدالت میں نہایت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور صرف متعلقہ وکلاء، سلمان خان فیملی ، عدالتی عملے اور میڈیا کے کچھ نمائندوں کو اجازت تھی جبکہ عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں ، سلمان خان کے مداحوں اور وکلاءکی بڑی تعداد اداکارکی قسمت کا فیصلہ سننے کے منتظر رہے ۔

مزید : جرم و انصاف