پولیس کی کارروائی ، دو ٹارگٹ کلر ز گرفتار،محبوب عرف ٹماٹر کا 16قتل کا اعتراف

پولیس کی کارروائی ، دو ٹارگٹ کلر ز گرفتار،محبوب عرف ٹماٹر کا 16قتل کا اعتراف
پولیس کی کارروائی ، دو ٹارگٹ کلر ز گرفتار،محبوب عرف ٹماٹر کا 16قتل کا اعتراف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان محبوب عرف ٹماٹر اور عدنان عرف ملا کو گرفتارکر لیاہے ۔ایس ایس پی سینٹرل چوہدری اسد نے کہاہے کہ محبوب عرف ٹماٹر نے تفتیش کے دوران 16قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسرا گرفتار ہونے والے ملزم نے بھی 14قتل کرنے کا اعتراف کیاہے اور دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔

مزید : کراچی