آصف زرداری کل مختصر دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کا بل روانہ ہوں گے

آصف زرداری کل مختصر دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کا بل روانہ ہوں گے
آصف زرداری کل مختصر دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کا بل روانہ ہوں گے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل مختصر دورے پر افغانستان جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،شریں رحمان اور فیصل کریم کنڈی دورہ افغانستان پر آصف علی زرداری کے ہمراہ ہوں گے اور آصف علی زرداری کی قیادت میں افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے ۔

آصف علی زرداری چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملااقات کریں گے اور دوران ملاقات پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی امور زیربحث آئیں گے ۔

آصف علی زداری کی قیادت میں پی پی کا وفد صدارتی محل میں عشائیہ پر افغانی صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں