سلمان خان کی سزا کیساتھ ہی پروڈکشن کمپنی کو بڑا دھچکا، اداکار کی پبلک پراسیکیوٹر کی تعریف

سلمان خان کی سزا کیساتھ ہی پروڈکشن کمپنی کو بڑا دھچکا، اداکار کی پبلک ...
سلمان خان کی سزا کیساتھ ہی پروڈکشن کمپنی کو بڑا دھچکا، اداکار کی پبلک پراسیکیوٹر کی تعریف

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کی سزا کا فیصلہ ہوتے ہی اروس انٹرنیشنل کے شیئرز کی قیمت گر گئی ہے جبکہ سلمان خان نے پبلک پراسیکیوٹر سے کہاکہ وہ بہت اچھے طریقے سے اپنا کام کررہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان عدالت میں پیشی کے موقع پر ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے اور فیصلہ سننے سے قبل سیاسی شخصیت باباصدیقی سے بھی مسکراتے ہوئے ملے ، اداکارکی دونوں بہنوں کی آنکھوں میں آنسو تھے ، وہ اپنی بہنوں کو سمجھاتے رہے تاہم ایک موقع پر خود پر بھی قابونہ رکھ سکے اورآنسوچھلک پڑے ۔

دوسری طرف سلمان خان کے مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے ساتھ ہی سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائیجان کی پروڈکشن کمپنی اروس انٹرنیشنل کے شیئرز کی قیمتیں دھڑام سے نیچے آگریں اور اطلاعات ہیں کہ فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کرنے سے روکدیاگیاہے ۔

مزید : تفریح