آئرلینڈکے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش مچلنے لگی،زمبابوین ٹیم کے ٹور نے حوصلے بڑھا دیے

آئرلینڈکے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش مچلنے لگی،زمبابوین ٹیم کے ٹور نے ...
آئرلینڈکے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش مچلنے لگی،زمبابوین ٹیم کے ٹور نے حوصلے بڑھا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ کے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش پھر سے مچلنے لگی،زمبابوین ٹیم کے ممکنہ ٹور نے حوصلے مزید بڑھا دیے،گذشتہ برس کراچی ایئرپورٹ پر حملے نے سیریز کا منصوبہ خاک میں ملا دیا تھا۔زمبابوے کے بعد مستقبل میں آئرش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے، کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ویرن ڈیوٹریم نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارے بھی وہاں رابطے موجود جو زمینی حقائق سے گاہے بگاہے مطلع کرتے رہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم 2016 کے انگلش دورے سے قبل پاکستانی ٹیم کی میزبانی بھی کرنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے ابتدائی تبادلہ خیال ہو چکا، اب ہمیں پی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے،گرین شرٹس ماضی میں بھی ہمارے ملک میں میچز کھیل چکے اور ایک مرتبہ پھر ہم ان کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کرینگے، ہم ان کی آمد کو ممکن بنانے کیلیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔  گذشتہ برس ستمبر میں آئرلینڈ نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔مگر پھر 8 جون 2014 کو کراچی ایئرپورٹ پر حملے سے یہ تمام کوششیں سبوتاز ہوگئی تھیں، چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے زمبابوے سے ہوم سیریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کامیاب میزبانی سے مستقبل میں پاکستان میں دیگر ٹیموں کے آنے کا راستہ بھی کھل جائے گا،اس حوالے سے آئرلینڈ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، البتہ تمام تر انحصار زمبابوے سے کامیاب سیریز کے انعقاد پر ہوگا۔

مزید :

کھیل -