ڈانس کرنا میرا جنون ہے: مادھوری ڈکشت

ڈانس کرنا میرا جنون ہے: مادھوری ڈکشت
ڈانس کرنا میرا جنون ہے: مادھوری ڈکشت

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ ڈانس ان کا جنون ہے اور وہ ہر ایک کو اس جنون کی لذت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ ایک انٹرویو  میں مادھوری نے کہا کہ وہ اس وقت انتہائی مصروف ہیں کیونکہ ان کے پاس 2 فلمیں ڈیڑھ عشقیہ اور گلوب گینگ کے علاوہ جھلک دکھلا جا پروگرام ہے جس میں وہ ڈانس سکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈانس ان کا جنون ہے۔ وہ ڈانس سے عشق کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 3 سال کی عمر سے ڈانس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ بھی بتانا چاہتی ہیں کہ وہ ڈانس کریں اور انجوائے کریں۔

مزید : تفریح