ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست مسترد، ضمانت میں توسیع مل گئی

ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست مسترد، ضمانت میں توسیع مل گئی
ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست مسترد، ضمانت میں توسیع مل گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 9 مئی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مرزا ہاﺅس کے باہر کھڑی پولیس کو ہٹنے کا حکم دیا تھا تاہم ذوالفقار مرزا کا الزام ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس وہاں موجود ہے جو سراسر توہین عدالت ہے۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست تو مسترد کر دی لیکن ان کی عبوری ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں