نیپال سے امدادی ٹیموں کی واپسی شروع

نیپال سے امدادی ٹیموں کی واپسی شروع
نیپال سے امدادی ٹیموں کی واپسی شروع

  

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال سے امدادی ٹیموں کی واپسی شروع ہوگئی۔نیپال نے حالیہ زلزلے کے بعد شروع ہونے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بند کر دیئے۔  حکومت نیپال نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے کے بعد شروع ہونے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام 34 امدادی ملکوں سے درخواست کی کہ اپنی امدادی ٹیمیں واپس بلا لیں جس کے بعد مختلف ممالک کی ٹیمیں نیپال سے اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئیں۔

 اس سے قبل نیپال کی حکومت نے زلزلے کے بعد نیپال سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیوں کے لئے آنے والی 34 انٹرنیشنل ٹیمز کو نیپال سے انخلاءکا حکم دیدیا ہے۔ نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سرچ ایند ریسکیو ٹیمز کو نیپال سے واپس جانے کی ہدایت بے گھر ہونی والے ہزاروں افراد کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے ارادے کے تحت کی گئی حے جبکہ انٹرنیشنل ریلیف ٹیمز کو نیپال چھوڑ دینے کا نہیں کہا گیا ۔ نیپال حکومت کے مطابق بحالی آپریشن کے پہلے مرحلے میں شہر بھر سے مہندم عمارتوں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے انفراسٹرکچر کے ملبے کو صاف کیا جائے گا جس کے لئے نیپالی فوج کو بھارتی کمک حاصل ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی