اپنوں کو سز ا ہوتو تکلیف ہوتی ہے ، سلمان خان سے بالی ووڈفنکاروں کا اظہار ہمدردی

اپنوں کو سز ا ہوتو تکلیف ہوتی ہے ، سلمان خان سے بالی ووڈفنکاروں کا اظہار ...
اپنوں کو سز ا ہوتو تکلیف ہوتی ہے ، سلمان خان سے بالی ووڈفنکاروں کا اظہار ہمدردی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈاداکار سلمان خان کوپانچ سال قید کی سزا سنادی جس پر بالی ووڈانڈسٹری نے مختلف فنکاروں نے سلمان خان سے یکجہتی کا اظہا رکرتے ہوئے اپنے اپنے انداز میں افسوس کا اظہار کیا۔ عالیہ بھٹ نے کہاکہ اپنوں کو سزاملے تو تکلیف ہوتی ہے جبکہ پاکستانی بہوثانیہ مرزاکاکہناتھاکہ سلمان خان ہمت سے کام لیں ۔

اداکار عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا لکھاکہ جب بھی کسی اپنے کو سزا ملتی ہے تو تکلیف ہوتی ہے چاہے انھوں نے غلطی ہی کیوں نہ کی ہو، ہمیں تم سے محبت ہے اور ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

اداکارہ دیا مرزا نے لکھاکہ سلمان خان ایسے شخص ہیں جنہوں نے میری ماں کی زندگی بچائی اور میں اس بات کو کبھی نہیں بھول سکتی۔

میکا سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں اس شخص کے ساتھ کھڑا ہوں جو ہر کسی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ بڑے بھیا آپ کے لیے ہمیشہ صرف اور صرف احترام ہے۔

سلمان خان کی سزا کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے پر تو تبصرہ نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کا دل سلمان خان کے ساتھ ہے جو کہ بڑے دل والے اور فلمی صنعت کے بہترین افراد میں سے ایک ہیں۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اشک بار ایموٹیکونز کے ساتھ لکھاکہ اب کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے صرف یہی کہ آپ سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں۔

سوناکشی سنہا نے لکھاکہ دردناک خبر ہے، کہنے کو الفاظ ہی نہیں بس اتنا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہو ہم سلمان خان کے ساتھ ہیں، وہ ایک اچھے انسان ہیں اور کوئی ان سے یہ نہیں چھین سکتا۔‘

اپنے زمانے کے معروف اداکار رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر لکھا کہ خان خاندان کے مشکل وقت میں کپور خاندان ان کے ساتھ ہے۔ وقت سب سے بڑا مرہم،اللہ رحم کرے ۔

اداکار ارجن کپور نے لکھاکہ جو کچھ ہو رہا بہت ڈراو¿نا ہے، زندگی کتنی ناپائیدار ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ پہلے کی طرح وہ مزید مضبوط ہوں۔

مزید : تفریح