شاہ سلمان کی 100 روزہ کارکردگی پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی

شاہ سلمان کی 100 روزہ کارکردگی پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی
شاہ سلمان کی 100 روزہ کارکردگی پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور حکومت کے پہلے 100 روز کی کامیابیوں اور حکومتی کارکردگی سے متعلق ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے۔3 اقساط پر نشر کی جانے والی دستاویزی فلم کی پہلی قسط گزشتہ روز نشر کی گئی جبکہ دوسری اور تیسری قسط جمعرات کی شام پیش کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق دستاویزی فلم میں شاہ سلمان کی حکومت سنبھالنے کے 100 دنوں میں کیے گئے اہم فیصلوں اور حکومت کو درپیش مشکلات کا بے لاگ تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے اپنے پیش رو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے100 دنوں میں کئی شعبوں میں قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں۔دستاویزی فلم میں حکومت کے اہم اجلاسوں کی کارروائیوں،کابینہ کی نئی سپریم کمیٹیوں اور حکومتی شعبوں میں ہونے والے ردو بدل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔