ایاز لطیف پلیجو کا ذوالفقار مرزا سے ٹیلیفونک رابطہ،مکمل تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی

ایاز لطیف پلیجو کا ذوالفقار مرزا سے ٹیلیفونک رابطہ،مکمل تعاون پیش کرنے کی ...
ایاز لطیف پلیجو کا ذوالفقار مرزا سے ٹیلیفونک رابطہ،مکمل تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ایاز لطیف پلیجو نے بدین فارم ہاوس کے گھیرا ﺅکو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن کیخلاف جدوجہد میں قومی عوامی تحریک نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ رات گئے ایاز لطیف پلیجو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے میں ایاز لطیف پلیجو نے حفاظتی ضمانت کے باوجود گھیراو کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدین میں جنگل کا قانون برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو مکمل تعاون پیش کریں گے۔

مزید : قومی