حکومت نے ممتاز قادری پر دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے کی استدعا کر دی

حکومت نے ممتاز قادری پر دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے کی استدعا کر دی
حکومت نے ممتاز قادری پر دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے کی استدعا کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں باقاعدہ اپیل دائر کرتے ہوئے ممتاز قاد ری پر دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کو پورا نہیں کرتا۔ حکومت نے اپیل میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ممتاز قادری پر دہشت گردی کی دفعات بحال کی جائیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں